Friday , August 18 2017
Home / Top Stories / اندرانی کو ورلی رہائش گاہ لے جایا گیا ، ایک گھنٹہ پوچھ تاچھ

اندرانی کو ورلی رہائش گاہ لے جایا گیا ، ایک گھنٹہ پوچھ تاچھ

ممبئی ۔6ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام )شینا بورا سنسنی خیز قتل مقدمہ میں کلیدی ملزم اندرانی مکرجی کو آج ان کی ورلی میں واقع رہائش گاہ لے جایا گیا تاکہ اس پراسرار قتل میں مزید حقائق معلوم کئے جاسکیں ۔ شینا کی ماں اندرانی کو کھر پولیس اسٹیشن سے ورلی لے جایا گیا ۔ دیگر دو ملزمین ان کے سابق شوہر سنجیو کھنہ اور سابق ڈرائیور شیومور رائے سے آج بھی پولیس نے پوچھ تاچھ کی ۔ اندرانی گزشتہ ماہ گرفتاری کے بعد پہلی مرتبہ گھر گئی تھیں ۔ یہاں تقریباً ایک گھنٹہ پولیس نے ان سے پوچھ تاچھ کی ۔ اس کے علاوہ انہیں گھر میں واقع گیاریج بھی لے جایا گیا جہاں شینا کی نعش رکھی گئی تھی ۔ مقامی عدالت نے تین ملزمین کی پولیس تحویل میں کل تک کیلئے توسیع کی تھی ۔ تحقیقات کرنے والے ہر ممکن زاویہ سے اس ’’ فلمی سازش ‘‘ کا جائزہ لے چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کا تعین کرنا چاہتے تھے کہ سازشیوں نے مخصوص مقام نعش سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے ضلع رائے گڑھ میں کیوں منتخب کیا ۔ اندرانی میڈیا کی اہم شخصیت پیٹر مکرجی کی بیوی ہے ۔

دیگر دو ملزمین ان کا سابق سنجیو کھنہ اور سابق ڈرائیور شیام ور رائے ہیں ۔اندرانی ‘ کھنہ اور رائے کو شینا کے قتل کے سلسلہ میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ شینا کی نعش اپریل 2012 میں رائے گڑھ کے جنگلات میں پھینک دی گئی تھی ۔ انہوں نے اس کی نعش رائے گڑھ کے جنگل میں 12اپریل کو دفن کردی تھی ۔ عدالت سے ملزمین کی تحویل میں اضافہ کی درخواست کرتے ہوئے خصوصی وکیل استغاثہ ویبھو باگاڑے نے کل کہا تھا کہ ایسا معلوم ہوتاہے کہ یہ ایک ’’ فلمی ‘‘ پلاٹ ہے لیکن ہم نے یہ پتہ چلانے کی کوشش کی کہ نعش کی تدفین کیلئے مخصوص مقام کا انتخاب کیوں کیا گیا ۔پولیس نے دعویٰ کیا کہ اندرانی نے شینا کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے ۔ تحقیقات کنندوں نے یہ بھی تحقیقات جاری رکھی ہیں کہ کیا کوئی دوسرا شخص بھی قتل کی سازش میں ملوث تھا ۔ اندرانی کو کل عدالت میں پیش کیا گیا تھا ‘ وہ پُرسکون تھیں اور وہ اس نے پوری سماعت کے دوران خاموشی اختیار کر رکھی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT