Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / اندرانی کی حالت نازک، 48 گھنٹے اہم

اندرانی کی حالت نازک، 48 گھنٹے اہم

ممبئی ، 3 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اندرانی مکرجی جو اپنی دختر شینا بورا کے قتل میں اصل ملزمہ ہے، اس نے آیا خودکشی کی کوشش کی یا نہیں ، اس بارے میں پُراسرار کیفیت آج مزید بڑھ گئی کیونکہ مشتبہ ڈرگ کے حد سے زائد استعمال کے بارے میں فارنسک تجزیے متضاد پائے گئے ہیں۔ اس درمیان یہاں جے جے ہاسپٹل میں شریک اندرانی کی حالت بدستور نازک ہے جبکہ اگلے 48 گھنٹے اُس کیلئے اہم ہیں۔ پرنسپل ہوم سکریٹری (پریزنس) وجئے ستبیر سنگھ نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات میں تمام پہلوؤں کا احاطہ ہوگا، بشمول یہ کہ آیا ادویات یا جو بھی چیز 43 سالہ ملزمہ نے استعمال کی، وہ ڈاکٹروں کی تجویز کردہ رہیں اور آیا ڈرگ کا حد سے زیادہ استعمال ہوگیا اور یہ سب کچھ کس طرح پیش آیا۔ جے جے ہاسپٹل ڈین ڈاکٹر ٹی پی لہانے نے کہا کہ اندرانی سردست ’’گہری نیند‘‘ میں ہے۔

TOPPOPULARRECENT