Saturday , September 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اندرا دھنش تیسرا مرحلہ 7ڈسمبر تا 12 ڈسمبر

اندرا دھنش تیسرا مرحلہ 7ڈسمبر تا 12 ڈسمبر

ایڈیشنل جوائنٹ کلکٹر ڈاکٹر ناگیندر کا بیان
کریم نگر۔/6ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میں مشن اندرادھنش تیسرے مرحلہ کے پروگرام کو 7ڈسمبرتا12ڈسمبر تک منعقد کیا جائے گا۔ ایڈیشنل جوائنٹ کلکٹر ڈاکٹر اے ناگیندر نے پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع میں اب تک دو مرحلوں میں مشن اندرادھنش پروگرام کو کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا، مشن اندرا دھنش کے انعقاد سے ریاست میں ضلع کو مقام حاصل ہوا ہے۔ امیونائزیشن ٹیکہ صحیح طور پر نہ ڈلوانے والے 0-2 سال کی عمر کے بچوں کو اندرادھنش کے ٹیکے لگوانے کا مشورہ دیا گیا۔ اسی طرح حاملہ خواتین کو بھی یہ ٹیکہ لگوانے مشورہ دیا گیا۔ ضلع میں 6248 افراد 0-2 سال کے عمر بچوں کو اور 1345حاملہ خواتین کو تیسرے مرحلے میں اندرادھنش پروگرام میں ٹیکہ دینے کیلئے نشاندہی کی گئی۔ ٹیکہ اندازی کے لئے ضلع میں 873مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ صد فیصد ٹیکہ اندازی کرکے مشن اندرا دھنش پروگرام کو کامیاب کرنے کیلئے عوامی نمائندے و مختلف محکمہ جات کے عہدیداران و عملہ سے سعی کرنے کی خواہش کی گئی۔ مشن اندرا دھنش پروگرام کے وقت میں شناخت کئے گئے بچوں اور حاملہ خواتین کا اگر سفر کرنے کا پروگرام ہو تو ملتوی کرکے اس پروگرام کیلئے دستیاب رہنے کا مشورہ دیا۔

TOPPOPULARRECENT