Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / اندرون تین یوم بارش کے ساتھ موسم میں خوشگواری

اندرون تین یوم بارش کے ساتھ موسم میں خوشگواری

درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ ، حیدرآباد میں درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز
حیدرآباد۔13اپریل (سیاست نیوز) ریاست کے مختلف اضلاع بشمول حیدرآباد میں آئندہ تین یوم کے دوران بارش کے ساتھ موسم خوشگوار ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست میں درجہ حرارت میں ہونے والے اضافہ کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ آئندہ دنوں میں شدید بارش ہوگی۔ ضلع محبوب نگر میں درجہ حرارت 43ڈگری سے تجاوز کرچکا ہے اور ضلع محبوب نگر کو ریاست کا گرم ترین ضلع تصور کیا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ آئندہ تین یوم کے دوران ریاست کے دیگر اضلاع میں بھی درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا جائے گا۔ شہر حیدرآباد میں بھی درجہ حرارت 40سے تجاوز کرگیا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ آئندہ تین یوم کے دوران درجہ حرارت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا جائے گا اور اسی دوران بارش کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق انڈمان نکوبار میں طوفان کی پیش قیاسی اور بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی کے سبب جنوبی ہند کی ریاستوں میں بارش کی پیش قیاسی کی جا رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ اگلے 48گھنٹوں کے دوران ہوا کے دباؤ میں کمی کے سبب سمندری علاقو ںمیں بارش کا امکان ہے جبکہ 72گھنٹوں کے دوران ریاست تلنگانہ کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT