Monday , August 21 2017
Home / جرائم و حادثات / اندرون ہفتہ ایک اور سافٹ ویر ملازمہ کی خودکشی

اندرون ہفتہ ایک اور سافٹ ویر ملازمہ کی خودکشی

حیدرآباد۔/5مارچ، ( سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقہ میں ایک اور سافٹ ویر ملازمہ کی خودکشی کا واقعہ پیش آیا۔ اندرون ہفتہ سافٹ ویر ملازمہ کی خودکشی کا سائبرآباد میں یہ دوسرا واقعہ ہے۔ چندا نگر پولیس کے مطابق 33سالہ ملیشوری جو سافٹ ویر ملازمہ تھی نے شوہر اجیت موہتے کے ہمراہ چندا نگر کے ایک اپارٹمنٹ میں رہتی تھی۔ اس خاتون نے کل رات پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ تاہم خاتون کے والدین کا الزام ہے کہ امیت موہتے ان کی بیٹی کو مبینہ طور پر کافی ہراساں و پریشان کرتا تھا ۔ ذرائع کے مطابق ملیشوری اور ا میت ایک ہی کمپنی میں کام کرتے تھے اور دونوں سافٹ ویر انجینئرس نے سال 2009میں پسند سے شادی کی تھی۔ ملیشوری گنٹور ضلع ریاست آندھرا پردیش اور امیت مہاراشٹرا سے تعلق رکھتا ہے۔ پولیس چندانگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT