Tuesday , July 25 2017
Home / ہندوستان / اندور سب سے زیادہ صاف شہر، نئی دہلی کا ساتواں نمبر

اندور سب سے زیادہ صاف شہر، نئی دہلی کا ساتواں نمبر

نئی دہلی4مئی (سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش کے تجارتی شہر اندور کو سب سے زیادہ صاف شہر قرار دیا گیا ہے جبکہ بھوپال کو سوچھ ابھیان سروے میں دوسرا مقام حاصل ہوا ہے ۔ تیسرے مقام پر آندھرا پردیش کے ساحلی شہر وشاکھاپٹنم ہے ۔ سوچھ ابھیان میں قومی دارالحکومت نئی دہلی کو ساتواں مقام حاصل ہوا ہے اور ہریانہ کے فرید آباد کو ملک میں سب سے تیزی کے ساتھ تیار ہونے والے شہر کے درجے سے نوازا گیا ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارناسی کو سوچھ ابھیان میں 32واں مقام دیا گیا ہے ۔مرکزی وزیر شہری ترقیات وینکیا نائیڈو نے آج یہاں سوچھتا سروے 2017 ء کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ صاف صفائی کیلئے ملک کے 434 شہروں میں انڈین اسٹینڈرڈ کونسل سے سروے کرایا گیا۔ یہ سروے تقریباً دو ماہ جنوری اور فروری میں کیا گیا اور لوگوں کے جوابات اور تفتیشی ٹیم کی رپورٹ کی بنیاد پر شہروں کی درجہ بندی کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ سوچھتا سروے 2017 میں گجرات کا سورت شہر چوتھے نمبر پر، کرناٹک کا میسور پانچویں مقام پر اور تمل ناڈو کی تروچراپلي چھٹے مقام پر رہا ہے ۔ آندھرا پردیش کے تروپتی کو نواں مقام حاصل ہوا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT