Saturday , July 29 2017
Home / دنیا / اندھادھند فائرنگ میں آٹھ افغانی سیکوریٹی اہلکار ہلاک

اندھادھند فائرنگ میں آٹھ افغانی سیکوریٹی اہلکار ہلاک

کابل ۔ 20 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک افغان عہدیدار کے مطابق شمالی صوبہ پروان میں ایک بندوق بردار کی اندھادھند فائرنگ میں آٹھ افغان سیکوریٹی گارڈس ہلاک ہوگئے۔ براون میں صوبائی گورنر کی ترجمان نے بتایاکہ بگرام ڈسٹرکٹ میں کل ہوئی فائرنگ میںدیگر دو گارڈس کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ ترجمان وحیدہ شاہکار نے مزید بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ اس وقت رونما ہوا جب سیکوریٹی فورسیس بگرام ایئرفیلڈ میں اپنی ڈیوٹی انجام دینے جارہے تھے جو افغانستان میں امریکی فوجی اڈہ ہے۔ اب تک اس فائرنگ کی کسی بھی فرد یا تنظیم نے ذمہ داری نہیں لی ہے۔

TOPPOPULARRECENT