Wednesday , July 26 2017
Home / شہر کی خبریں / انسائیٹ انٹرنیشنل اسکول ، تعلیمی میدان میں تبدیلی کا نقیب

انسائیٹ انٹرنیشنل اسکول ، تعلیمی میدان میں تبدیلی کا نقیب

انسائیٹ انٹرنیشنل اسکول 2012 میں شیخ پیٹ میں قائم کیا گیا ۔ 2015 میں اس کی مزید ایک شاخ مہدی پٹنم نزد مسجد عزیزیہ قائم ہوئی ۔ تعلیم کے میدان میں ایک بڑی تبدیلی کا یہ اسکول نقیب ہے ۔ اسکول کی وہ خصوصیات جو دیگر اسکولس سے اس کو ممتاز کرتی ہیں ۔ ان میں معیاری انگلش ، IGCSE کا نصاب ، اسلامک اسٹڈیز کا اقراء شکاگو کا نصاب ( جس کا امتحان باقاعدہ IGCSE کی جانب سے منعقد ہوتا ہے اور اس کی وہی اہمیت ہے جو ریاضی ، سائنسی ، گلوبل اسٹڈیز اور دیگر مضامین کو حاصل ہے ) تجربہ کار اور تربیت یافتہ اساتذہ ( جن کو خود اسکول کے انتظامیہ کی جانب سے پروفیشنل ، ٹکنالوجی اور MIVAC کی ٹریننگ دی جاتی ہے ) شامل ہیں ۔ ان خصوصیات کے علاوہ اسکول نے اس بات کی کوشش کی ہے کہ طلباء کا واقعی ہر طرح کا Development ہو چنانچہ مارشل آرٹس کی ٹریننگ ، انٹرنیشنل اولمپیاڈ میں شرکت و حصول انعامات کے لیے خصوصی کلاسیس کا انعقاد ، فٹبال ایجنسی سے معاہدے کے ذریعہ ٹریننگ ، تیراکی ، NIIT کے ذریعہ کمپیوٹرس کی ٹریننگ ، کونسلر کے ذریعے طلباء وطالبات کی کونسلنگ ، فیلڈ ٹرپس ، تقریر ، تحریر ، پینٹنگ ، کلچرل ڈیولپمنٹ ، تخلیقی صلاحیت کے ارتقاء کے پروگرام وغیرہ کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔ بورڈ میں تعلیم کے میدان کے ماہرین شامل ہیں اور طویل تجربہ انہیں حاصل ہے ۔ اسکول میں اس وقت داخلے جاری ہیں ۔ مہدی پٹنم میں نرسری تا پانچویں اور شیخ پیٹ میں نرسری تا دسویں کلاس موجود ہے ۔ IGCSE کے پہلے بیاچ نے دسویں جماعت کے امتحانات لکھنے کا 15 مئی سے آغاز کیا ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9 بجے تا 4 بجے کے درمیان 8297000796 ۔ 8297000792 ۔ 69998876 ۔ 23565192 پر ربط کریں ۔۔
مرد و خواتین کے لیے حجامہ کیمپ
حیدرآباد ۔ 17 ۔ مئی : ( راست ) : ادارہ سیاست کی جانب سے ایک روزہ مرد و خواتین کا حجامہ کیمپ 25 مئی جمعرات کو 9 بجے صبح تا 3 بجے دن تک جناب ایم اے حبیب یم بی ٹی آفس معین باغ میں منعقد کیا جارہا ہے ۔ جس میں ماہر حجامہ لیڈی ڈاکٹرز اور مرد ڈاکٹرز مریضوں کا معائنہ کریں گے ۔ جناب ایم اے حبیب کنوینر پروگرام نے بتایا کہ مریضوں سے فی کپ 60 روپئے لیے جائیں گے ۔ ایسے مریض جو سردرد ، کمر کا درد ، گردن کا درد ، جوڑوں کا درد ، موٹاپا ، بلڈ پریشر ، تھائیرائیڈ ، زنانی امراض اور مردانی امراض میں مبتلا ہیں اپنے اپنے نام فون نمبر 9246174881 ۔ 9391074881 پر ربط کر کے درج کروائیں۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT