Monday , August 21 2017
Home / دنیا / انسانیت پر ایقان والے دہشت گردی کو شکست دیں

انسانیت پر ایقان والے دہشت گردی کو شکست دیں

نیروبی میں ہندوستانی برادری سے وزیراعظم نریندرمودی کا خطاب
نیروبی۔ 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دہشت گردی کو دنیا کو درپیش دو بڑے چیالنجس میں ایک قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی آج رات کہا کہ انسانیت پر یقین رکھنے والی تمام طاقتوں کو اس غیر انسانی لعنت کو شکست دینے کے لئے متحد ہوجانا چاہئے ۔ وزیراعظم نریندر مودی اپنے چار قومی دورہ کے آخری مرحلہ میں کینیا پہنچ کر نیروبی ہندوستانی برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اس وقت معاشی سطح پر تیزی سے ترقی کر رہا ہے ۔ عالمی کساد بازاری کے باوجود ہندوستانی معیشت مستحکم ہے ۔ ان کی حکومت نے معاشی ترقی شرح کا نشانہ 8 فیصد مقرر کیا ہے ۔ اپنی ایک گھنٹہ طویل تقریر کے دوران نریندر مودی نے اپنی دو سالہ حکومت میں کئے گئے اقدامات کی تفصیلات پیش کی اور کہا کہ ہندوستان عوام کی طرز زندگی کو بہتر بنانے جا رہا ہے ۔ عوام کے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے  ان کی حکومت نے کئی اقدامات کئے ہیں ۔ غیر معمولی طور پر ہندوستانی برادری سے خطاب کے دوران صدر کینیا بھی موجود تھے ۔ یہاں کسرانی اسٹیڈیم میں منعقدہ جلسہ میں تقریبا 20 ہزار ہندوستانی اور ہندوستانی نژاد شریک تھے ۔ تنزانیہ سے آمد کے فوری بعد نریندر مودی نے ہندوستانی برادری سے خطاب کیا ۔ آج دنیا کو درپیش چیالنجس کے بارے میں وزیرعظم نے کہا کہ دہشت گردی اور عالمی حدت تیزی بڑھتے جا رہے ہیں اور ان دو مسائل کو پوری شدت سے نمٹنا ہوگا ۔ یہ مسائل پوری انسانیت کے لئے چیالنج بن چکے ہیں ۔ ساری دنیا کو یکجا ہو کر ان مسائل سے نمٹنے کی ضرورت ہے ۔

TOPPOPULARRECENT