Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / انسانیت کی خدمت ہی سب سے افضل اقدام ہے: مصباح الحق

انسانیت کی خدمت ہی سب سے افضل اقدام ہے: مصباح الحق

لاہور، 9 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ جتنے مرضی ورلڈ ریکارڈ بنا لیں انسانیت کی خدمت کرکے جو خوشی ہوتی ہے اس کا جواب نہیں۔ ٹرسٹ ہوم کیلئے فنڈ ریزنگ تقریب میں پاکستانی کپتان مصباح الحق نے اپنی فیملی سمیت شرکت کی۔ جس میں مقامی کمیونٹی کے علاوہ انڈین اور دیگر کمیونٹی کے افراد بھی شریک تھے۔ مصباح الحق نے شرکاء کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ نیٹ پریکٹس کے دوران وسیم اکرم اور وقار یونس کی بولنگ پر تمام بلے بازوں کی کوشش ہوتی تھی کہ وہ اُن کا سامنا نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ٹیم کے لئے کھیلتے ہیں۔ بورڈ مینجمٹ کی تبدیلی سے کھلاڑیوں کی کارگردگی پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔

TOPPOPULARRECENT