Friday , July 28 2017
Home / شہر کی خبریں / انسانی اقدار کے فروغ میں خواتین کا اہم رول :دلائی لاما

انسانی اقدار کے فروغ میں خواتین کا اہم رول :دلائی لاما

امراوتی ۔ 10 ۔ فروری : ( پی ٹی آئی ) : تبت کے روحانی رہنما دلائی لاما نے کہا کہ زیادہ خاتون لیڈرس سے دنیا محفوظ ہوگی کیوں کہ وہ انسانی اقدار کے فروغ کو یقینی بناسکتی ہیں ۔ آج یہاں امراوتی میں نیشنل ویمنس پارلیمنٹ کے افتتاحی سیشن سے مخاطب کرتے ہوئے بدھسٹ رہنما نے کہا کہ سائنس دان اب کہتے ہیں کہ خواتین زیادہ حساس ہوتی ہیں ۔ اس کرہ ارض پر 200 ممالک ہیں اور زیادہ ویمن لیڈرس سے دنیا زیادہ محفوظ ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کو اس بات کا تجربہ کرنا ہوگا کہ بیسویں صدی میں کیا غلطیاں ہوئیں ، لوگ ایک دوسرے کو ہلاک کررہے ہیں ۔ ایسے میں ہم خاموش نہیں رہ سکتے ہیں کیوں کہ ہم سب ایک ہیں ۔ ہم کو اس سلسلہ میں سوچنا ہوگا کہ ہم اکیسویں صدی کس طرح زیادہ پرامن بنا سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو انسانی اقدار کو پروان چڑھانے کے لیے مزید سرگرم رول ادا کرنا ہوگا ۔ تمام پیشوں میں ہم کو انسانی اقدار کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے ۔ دلائی لاما نے کہا کہ خواتین اپنے میں خود اعتمادی پیدا کریں ۔ اب اس خیال اور تصور کو بدلنا ہوگا کہ خواتین کمزور ہوتی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT