Sunday , October 22 2017
Home / دنیا / انسانی بحرانوں سے نمٹنے کے لئے عالمی کانفرنس کا پیر سے آغاز

انسانی بحرانوں سے نمٹنے کے لئے عالمی کانفرنس کا پیر سے آغاز

استنبول۔ 21 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے شہر استنبول میں انسانی بحرانوں سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی کانفرنس پیر 23 مئی سے شروع ہو گی۔ کانفرنس میں کئی عالمی لیڈروں سمیت کلیدی غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندے بھی شرکت کر رہے ہیں۔ اِس اہم سربراہ اجلاس کی میزبانی اقوام متحدہ کرے گا۔ اِس دو روزہ سمٹ کا موضوع ’ مثبت عمل اور کمِٹ منٹس‘ رکھا گیا ہے۔ طبی امداد کی بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم ڈاکٹرز وِد آؤٹ بارڈرز (MSF) نے کانفرنس میں شریک ہونے کے اپنے فیصلے کو منسوخ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اجلاس عملی اقدامات تجویز کرنے میں ناکام رہے گا۔

TOPPOPULARRECENT