Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / انسانی بنیادوں پر راجیو گاندھی کے قاتلوں کو رہا کرنے سی پی آئی کی اپیل

انسانی بنیادوں پر راجیو گاندھی کے قاتلوں کو رہا کرنے سی پی آئی کی اپیل

نئی دہلی 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی نے آج مرکزی حکومت سے خواہش کی ہے کہ راجیو گاندھی قتل کیس میں سزا یافتہ مجرمین کی رہائی کے سوال پر انسانی بنیادوں پر غور و خوض کیا جائے کیوں کہ مجرمین 25 سال کی سزائے قید کاٹ چکے ہیں۔ پارٹی نیشنل سکریٹری ڈی راجہ نے کہاکہ کئی ایک سیاسی جماعتوں اور سماجی تنظیموں کا یہ مطالبہ ہے کہ قتل کیس کے مجرمین کو اس بنیاد پر رہا کردیا کہ وہ 25 سال کی سزا بھگت چکے ہیں اور انسانی بنیادوں پر غور و خوض کرتے ہوئے انھیں رہا کردیا جائے۔ سی پی آئی لیڈر کا یہ ردعمل ایسے وقت آیا جب مرکزی حکومت نے مجرمین کی رہائی کے لئے حکومت ٹاملناڈو کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔ راجیو گاندھی قتل کیس میں 7 ملزمین اے جی پیرریوالن، وی سری ہرن، جیہ کمار، ٹی ستھندرا راجیہ، رابرٹ پاٹس، نلنی اور روی چندرن کو سزائے عمر قید دی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT