Monday , October 23 2017
Home / شہر کی خبریں / انسانی تمدن پر نہج البلاغہ کے اثرات پر کلیدی سمینار

انسانی تمدن پر نہج البلاغہ کے اثرات پر کلیدی سمینار

حیدرآباد /11 ڈسمبر ( پریس نوٹ ) کل ہند نہج البلاغہ سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک کلیدی سمینار بعنوان ’’ انسانی تمدن پر نہج البلاغہ کے اثرات ‘‘ 13 ڈسمبر کو 10.30 بجے ساعت دن ویسٹرن بلاک آڈیٹوریم ، سالارجنگ میوزیم میں منعقد ہوگا ۔ آیت اللہ مہدی مہدوی پور ، نمائندہ آیت اللہ خامنہ ای در ہند مہمان اعلی ہوں گے ۔ خطیب عالم اسلام ڈاکٹر شوکت علی مرزا صدارت کریں گے ۔ قونصل جنرل ایران متعینہ حیدرآباد آقا حسن نوریان اور پروفیسر جامعہ مصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی ایران حجتہ الاسلام ڈاکٹر سیدم حمد رضا مرتبار معزز مہمانان ہوں گے ۔ حجتہ الاسلام آغا مجاہد حسین ، پروفیسر سلیمان صدیقی ، ڈاکٹر آ۔ند راج ورما اور ڈاکٹر فاطمہ بیگم پروین کا خطاب ہوگا ۔ جناب تقی عسکری ولا نظامت انجام دیں گے ۔ میجر جنرل ( موظف ) سید علی اختر زیدی خیرمقدم کریں گے ۔ محمد شعیب رضا خان کی قرات کلام پاک سے سمینار کا آغاز ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT