Tuesday , September 26 2017
Home / دنیا / انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں یوپی بدستور سرفہرست

انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں یوپی بدستور سرفہرست

نئی دہلی، 19جولائی(سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور قومی انسانی حقوق کمیشن کی جانب سے نوٹس ملنے کے معاملہ میں بدستور سرفہرست ہے۔ 2013ء میں یہی معاملہ تھا اور 2017ء میں بھی یہی صورتحال رہی۔ مملکتی وزیر داخلہ کرن رجیجو نے لوک سبھا کو بتایا کہ قومی انسانی حقوق کمیشن نے مختلف ریاستی حکومتوں اور ان کی ایجنسیوں کو 2016-17ء کے دوران جملہ 1960 نوٹس بھیجے ۔ اس میں سے تمام ریاستوں میں سب سے زیادہ 740 نوٹس اترپردیش میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے ہیں۔ 2016ء میں اپریل سے جون تک کے عرصہ میں یو پی کے واقعات کیلئے 117نوٹس بھیجنے گئے۔ کمیشن سے 78 نوٹس راجستھان کو بھیجے گئے۔ 2016-17ء میں خلاف ورزیوں کے 143 معاملہ ہوئے۔

مغربی وسطی خلیج بنگال اور آس پاس ہوا کے دبائو میں کمی
نئی دہلی، 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) شمال مغربی اور آس پاس کے مغربی وسطی خلیج بنگال کے علاقوں نیز اُڈیشہ کے ساحلی علاقوں پر ہوا کا کم دباؤ گزشتہ روز کئی گھنٹے رکا رہا اور گزشتہ روز 11:30 بجے دن گوپال پور کے مشرقی، جنوب مشرقی علاقے میں تقریبا 120 کلو میٹر کے فاصلے پراور پوری کے جنوب اور جنوب مشرقی علاقے سے 80کلومیٹر کے فاصلے پر مرکوز تھا۔

TOPPOPULARRECENT