Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کیخلاف اردو یونیورسٹی میں ریالی

انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کیخلاف اردو یونیورسٹی میں ریالی

کشمیر میں پیلٹ اور بلٹ کا استعمال بند کرنے کا مطالبہ
حیدرآباد،11دسمبر(سیاست ڈاٹ کام ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی طلبہ یونین کی جانب سے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں وادی کشمیر، چھتیس گڑھ اور شمال مشرق جیسے خطوں میں ہونے والی انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کے خلاف احتجاج کیا گیا۔احتجاجی ریلی یونیورسٹی کے احاطے میں یونین کے دفتر سے شروع ہوکر انتظامی عمارت سے ہوتے ہوئے یونین کے دفتر پر ہی اختتام پذیر ہوئی۔اس ریلی میں طلبہ کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی جنہوں نے دنیا کے مختلف خطوں میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف احتجاجی نعروں پر مبنی بینرس اور پلے کارڈس اپنے ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے ۔ ایک بینر پر یہ تحریر درج تھی ‘کشمیر امن چاہتا ہے ۔ یہ پیلٹ بلٹ نا بھائی نا۔ یہ گرینیڈ شرینیڈ نا بھائی نا۔ یہ ناکہ بندی نا بھائی نا۔ یہ رات کا چھاپہ نا بھائی نا۔ یہ پی ایس اے اف سپا نا بھائی نا’۔احتجاجی ریلی کے دوران طلبہ یونین نے شہریوں پر کی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے لئے ریاستوں کو جوابدہ بنانے کی ضرورت کو اجاگر کیا ۔

TOPPOPULARRECENT