Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / انسانی حقوق کی پاسداری کے لیے اردو زبان انقلاب آفرین

انسانی حقوق کی پاسداری کے لیے اردو زبان انقلاب آفرین

چنچل گوڑہ کالج میں عالمی یوم انسانی حقوق پروگرام ، مختلف شخصیتوں کا خطاب
حیدرآباد ۔ 10 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : یوم عالمی انسانی حقوق کے ضمن میں موومنٹ فار ایجوکیشن اینڈ اکنامک تلنگانہ کی جانب سے چنچل گوڑہ جونیر کالج میں پروگرام منعقد ہوا ۔ اس موقع پر جناب محمد اسمعیل الرب انصاری المعروف اردو انصاری اور جناب علاء الدین انصاری ایڈوکیٹ ، ڈاکٹر عبدالقدوس ، سید حمید الدین احمد محمود ، سید علی الدین احمد اسد قائدین موومنٹ نے مخاطب کیا ۔ جناب اسمعیل الرب انصاری کے طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کے تحفظ اور رشتوں کو فروغ دینے کے لیے اہم رول ادا کرسکتے ہیں کیوں کہ بنی نوع انسانیت کے لیے حضور نبی کریم ﷺ کے اسوہ حسنہ میں حقیقی انسانی حقوق سے تعبیر ہیں ۔ آج مسلم معاشرہ کو اس جانب توجہ دیتے ہوئے حقیقی پیام انسانیت کو عام کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی پاسداری کے لیے اردو زبان کے الفاظ انقلاب آفریں ہے ۔ اس موقع پر کالج کے طلبہ نے عہد لیا کہ وہ انسانی حقوق کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ظلم زیادتی کو روکنے نا انصافی کو ختم کرنے مظلوم کی حمایت کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگائیں گے ۔ جناب علاء الدین انصاری ماں باپ کی عظمت کو اجاگر کرنے کے لیے ان کے ساتھ بہتر سلوک کی تلقین کی ۔ جناب محمد مسعود علی نے بھی مخاطب کیا ۔ جناب سید علی الدین احمد اسد نے پروگرام کے ضمن میں پرنسپل چنچل گوڑہ جونیر کالج جناب سید عبدالحمید اور اردو شعبہ کے نگرانکار ڈاکٹر عبدالقدوس کی زبردست ستائش کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT