Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / انسانی حق میں پسندیدہ غذا بھی شامل : چیف جسٹس

انسانی حق میں پسندیدہ غذا بھی شامل : چیف جسٹس

نئی دہلی۔ 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف جسٹس آف انڈیا ٹی ایس ٹھاکر نے آج بالواسطہ طور پر عدم رواداری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہر شخص کو اپنی مرغوب غذا استعمال کرکے ’’خوشی حاصل کرنے‘‘ کا حق حاصل ہے، لیکن ایسا اذیت رسانی کے مقصد سے نہیں کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے یوم انسانی حقوق کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک خاص قسم کی غذا کھانا چاہتا ہوں۔ اگر آپ مجھے کھانے کی اجازت دیں تو مجھے خوشی حاصل ہوگی۔ کوئی بھی چیز جس سے انسانی حقوق حاصل ہوتے ہوں اور مسرت ہوتی ہو تو یہ بھی انسانی حقوق میں شامل ہے، لیکن ایسا اذیت رسانی کے مقصد سے نہیں کیا جانا چاہئے۔ اس کے نتیجہ میں تشدد نہیں ہونا چاہئے۔ کوئی بھی چیز جو بے ضرر ہو اور خوشی دیتی ہو، انسانی حقوق کے دائرہ میں شامل ہے۔ انہوں نے حق مساوات کا حوالہ دیتے ہوئے یہ تبصرہ کیا اور کہا کہ امریکی دستور میں بھی کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کو گلے لگایا جانا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT