Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / انسان کا وجود دوسروں کی زندگی کے خاتمہ کیلئے نہیں

انسان کا وجود دوسروں کی زندگی کے خاتمہ کیلئے نہیں

خود پسندی کا اثر جانوروں اور درختوںپر بھی پڑ رہا ہے: ایٹالہ راجندر
جگتیال۔/13جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انسانی زندگی کا وجود دوسروں کی زندگی کے خاتمے کیلئے نہیں صحت مند زندگی کیلئے ہے، جنگلات اور ماحولیات تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے ، ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر فینانس اور سیول سپلائی منسٹر ایٹالہ راجندر نے آج حلقہ جگتیال میں ہریتا ہرم پروگرام کا آغاز کرنے کے بعد موضع تپنا پیٹ  ضلع پریشد اسکول میں منعقدہ جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج آدمی اپنی زندگی کو اصل سمجھ کر دوسروں کی زندگیوں کو تباہ کررہا ہے جس کا اثر نہ صرف اس کی زندگی پر پڑ رہا ہے بلکہ جانوروں اور درختوں پر بھی پڑ رہا ہے جنگل ختم ہوتے جارہے ہیں جس کا راست اثر ماحولیات اور موسمیات کے علاوہ جنگل کے جانوروں پر بھی پڑ رہا ہے۔ بندر آبادی میں آرہے ہیں، بندر اور جنگلی خنزیر جنگلوں میں کچھ نہ ملنے سے کھیتوں کو تباہ کررہے ہیں اگر ہم دوبارہ جنگلوں میں درختوں کو اُگائیں تو اچھے ماحولیات اور پاک و صاف ہوا حاصل ہوسکتے ہیں، آج انسان بیماریوں میں مبتلاء ہوتا جارہا ہے، سابق میں محنت کرنے والے بیمار نہیں ہوتے تھے لیکن آج محنت کش مزدور پیشہ مواضعات کے عوام بھی مختلف مہلک امراض کا شکار ہورہے ہیں اس کی وجہ پاک و صاف آب وہوا نہیں ملنا ہے۔ آدمی آج صرف کھانا اور دولت کمانا اسی فکر میں لگا ہے گذشتہ زمانے کا جائزہ لیا جائے تو ہر گھر میں ایک درخت اور اس کے سائے میں کھلی فضاء اور صبح کے اوقات چڑیاؤں کا چہچہانا اور مٹی کے برتن میں کھانا اور پانی گھڑوں کا پیتا تھا۔ لیکن آج انسان جو اس کی زندگی کیلئے مضر ہے پلاسٹک کا استعمال کررہا ہے ہمیں ایک اچھے ماحولیات کی ضرورت ہے اس کے لئے درختوں کی ضرورت ہے جس کے لئے تلنگانہ حکومت نے ہریتا ہرم پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ وزیر نے مدرسہ کی کمپاؤنڈ وال وغیرہ کی تعمیر کا تیقن دیا، اس موقع پر ٹی جیون ریڈی رکن اسمبلی نے مخاطب کرتے ہوئے  ہر شہری کو سماجی ذمہ داری سمجھ کر پودے لگاکر اس کی نگہداشت کرنے پر زور دیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ایم سنجے کمار ٹی آر ایس حلقہ انچارج اور سب کلکٹر جگتیال مسٹر ششانک اور زیڈ پی ٹی سی،  ناگا لکشمی، ایم پی پی مانسا، سرپنچ، گنگادھر، سابق وزیر راجیشم گوڑ اور دیگر نے مخاطب کیا۔

TOPPOPULARRECENT