Tuesday , August 22 2017

انسان

٭ آج کا انسان سکون کی خاطر آسمانوں کے درواز کھولنے چلا ہے لیکن اس سے دل کا دروازہ نہیں کھلتا۔
٭ انسان جتنی محنت خامی چھپانے میں کرتا ہے اتنی محنت سے خامی بھی دور کی جاسکتی ہے ۔
٭ اگر انسان غم اور خوشی کی فکر سے بلند ہوجائے تو آسمان کی بلندی بھی اس کے قدموں کے نیچے آجائے ۔
٭ انسان کا لباس اور سوسائٹی ، اس کے اخلاق اور کردار کا پہلا سرٹیفیکٹ ہے ۔
٭ انسان کی فطرت اس کے چھوٹے چھوٹے کاموں سے معلوم ہوتی ہے کیونکہ بڑے کام وہ منصوبہ بندی سے کرتا ہے ۔
٭ انسان پاگل ہی تو ہے جو ایک پتہ یا چیونٹی تک بنا نہیں سکتا لیکن بہت سے خدا ضرور بنا لیتا ہے ۔
٭ انسان کا حوصلہ پست کرنے اور کمرتوڑنے والی دنیا میں کوئی چیز افلاس سے بڑھ کر نہیں
٭ بعض اوقات انسان کی موت اس میں ہوتی ہے جس کی وہ خواہش کرتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT