Thursday , July 27 2017
Home / عرب دنیا / انسدادِ دہشت گردی پر قطر کی سنجیدگی زیرغور ، سعودی عرب اور حلیفوں کا ردعمل

انسدادِ دہشت گردی پر قطر کی سنجیدگی زیرغور ، سعودی عرب اور حلیفوں کا ردعمل

ریاض۔ 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب ، مصر ، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے ایک مشترکہ بیان میں باور کرایا ہے کہ واشنگٹن اور دوحہ کے درمیان دستخط کی جانے والی مفاہمتی یادداشت ان چاروں ممالک کے مسلسل مطالبات کا نتیجہ ہے.. تاہم بائیکاٹ کرنے والے ممالک کا موقف ہے کہ اس یادداشت کا دستخط کیا جانا “ناکافی اقدام ہے اور ہم اس کی کڑی نگرانی کریں گے”۔چاروں ممالک نے زور دیا ہے کہ دہشت گردی کی سپورٹ کے حوالے سے دوحہ کی سرگرمیوں کو حتمی طور پر روکا جانا چاہیے اور سخت گرفت کے بغیر دوحہ کی جانب سے کسی پاسداری کی تصدیق ممکن نہیں ہے کیوں کہ قطر کا ہر معاہدے اور پاسداری کی خلاف ورزی کا معمول رہا ہے۔بیان کے مطابق قطر کے خلاف حالیہ اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا یہاں تک کہ وہ تمام مطالبات پر عمل درآمد نہ کر لے۔ چاروں ممالک نے زور دیا ہے کہ “قطر سے ہمارے مطالبات منصفانہ اور قانون کے دائرے میں ہیں”۔بائیکاٹ کرنے والے چاروں ممالک نے دہشت گردی اور اس کی فنڈنگ کے انسداد کے حوالے سے واشنگٹن کی کوششوں کو گراں قدر قرار دیتے ہوئے باور کرایا کہ اسلامی امریکی سربراہ کانفرنس نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے واسطے ایک ٹھوس موقف پیش کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT