Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / انسداد انحراف کیلئے سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کی تحریک وقت کی اہم ضرورت

انسداد انحراف کیلئے سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کی تحریک وقت کی اہم ضرورت

سیاسی جماعتوں گول میز کانفرنس ، جسٹس چندرا کمار اور دیگر کا خطاب
حیدرآباد۔15جون(سیاست نیوز)تلنگانہ میںجمہوریت کی بقاء کے لئے اپوزیشن جماعتوں کے وجود کی برقراری ضروری ہے اور اس کے لئے سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کی متحدہ و منظم تحریک بھی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ کیونکہ پچھلے دوسالوں میں مشن آکرشن کے نام پر جس طرح کی سیاست ریاست کی برسراقتدار سیاسی جماعت نے کی ہے اس سے ریاست کے جمہوری نظام کوسنگین خطرات لاحق ہیںاور ان خطرات کو دور کرنے کے لئے ایک متحد ہ سیاسی اور تنظیموں پلیٹ فارم تشکیل دیا جانا چاہئے جس کے ذریعہ ناصرف تلنگانہ میںجمہوریت کی بقاء کے لئے جدوجہد کی جاسکے بلکہ مشن آکرشن کے ذریعہ انحراف کی سیاست کو پروان چڑھانے کی تمام کوششوں کو بھی ناکام بنایاجاسکے۔ تلنگانہ راشٹریہ پرجا سمیتی کے زیر اہتمام عوامی نمائندوں کا پارٹی انحراف اور عوامی جذبات سے کھلواڑ کے نام پر سوماجی گوڑہ پریس کلب میں منعقدہ گول میز کانفرنس سے صدراتی خطاب کے دوران جسٹس چندرا کمار نے ان خیالات کا اظہار کررہے تھے ۔ کانگریس قائد ڈاکٹر ملو روی‘ تلگودیشم تلنگانہ پولیٹ بیور و ممبر پرتاب ریڈی‘ سی پی آئی اسٹیٹ سکریٹری چاڈا وینکٹ ریڈی‘ سی پی آئی اسٹیٹ سکریٹری تمنینی ویرا بھدرم ‘ پروفیسر پی ایل ویشوویشو ار رائو عام آدمی پارٹی ‘پانڈو رنگا رائو لوک ستہ پارٹی کے علاوہ بی جے پی کے بشمول مختلف رضاکارانہ تنظیموں کے قائدین او رذمہ داران نے شرکت کی ۔جسٹس چندرا کمار نے اپنے سلسلے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہاکہ سیاسی طور پر انحراف کے عمل کی روک تھام کے لئے منحرف رکن اسمبلی یا پارلیمنٹ کی ایوان سے رکنیت کو منسوخ کیاجانا چاہئے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ پارٹی انحراف کے ذریعہ جس قسم کا سیاسی ماحول تلنگانہ میںپیدا کیاجارہاہے اس سے ناصرف ریاست کے جمہوری نظام کو نقصان پہنچے گا بلکہ سیاسی جماعتوں کے مستقبل پر بھی ایک بڑا سوال بن کر ابھرے گا۔چاڈا وینکٹ ریڈی نے ٹی آر ایس پر ایم ایل ایز اور ایم پیزبجٹ کے بیجا استعمال کے لئے انحراف کی سیاست کو ریاست میںپروان چڑھانے کا الزام عائد کیا۔ڈاکٹر ملو روی نے کانگریس پارٹی قائدین کے انحراف پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عہدے او ردولت کے لالچ میںسینئر قائدین کاپارٹی سے انحراف ایک بد بختانہ اقدام ہے ۔

TOPPOPULARRECENT