Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / انسداد جرائم میں محکمہ پولیس یکسر ناکام حکومت کی صرف وی آئی پیز پر دلچسپی: امجداللہ خان خالد

انسداد جرائم میں محکمہ پولیس یکسر ناکام حکومت کی صرف وی آئی پیز پر دلچسپی: امجداللہ خان خالد

حیدرآباد ۔ 29 اگست (پریس نوٹ) چین اسناچنگ (چین چھیننے کے واقعات) آئے دن پیش آرہے واقعات اور ٹریفک کے اژدہام پر قابو پانے میں محکمہ پولیس پوری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ سابق کارپوریٹر مجلس بچاؤ تحریک جناب محمد امجداللہ خان خالد نے کہا کہ محکمہ پولیس وی آئی پیز بندوبست کو ہی بخوبی انجام دے رہی ہے جبکہ عوام گھنٹوں ٹریفک کے سبب پریشان نظر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے اہم مقامات معظم جاہی مارکٹ، لکڑی کاپل، خیریت آباد، سروجنی دیوی روڈ، مہدی پٹنم، بنجارہ ہلز، چادرگھاٹ، نلگنڈہ بس اسٹانڈ روڈ کے راستے نہایت دشوار کن بنے ہوئے ہیں۔ ان مقامات سے مریضوں کی منتقلی کیلئے کافی مشکلات پیش آرہی ہیں۔ جناب امجداللہ خان خالد نے شہر میں دن بہ دن چین اسناچنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کیلئے محکمہ پولیس کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک طرف پولیس کا دعویٰ کہ شہر میں 50 ہزار سی سی کیمرے نصب کئے گئے ہیں جبکہ جرائم میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی بلکہ مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس مقام پر چین اسناچنگ کا واقعہ رونما ہوتا ہے پولیس کی جانب سے بیان جاری ہوجاتا ہے کہ اس مقام پر سی سی کیمرہ کام نہیں کررہا ہے اور سارقوں کو اس بات کی اطلاع ہوتی ہے کہ کونسے مقام پر سی سی کیمرہ کام نہیں کررہا ہے۔ جناب امجداللہ خان نے چین اسناچنگ کے واقعات کو ’’چور اور پولیس کھیل‘‘ سے تعبیر کیا اور انتباہ دیا کہ محکمہ پولیس چین اسناچنگ اور ٹریفک کے اژدہام پر قابو پانے میں مزید تساہل برتے گی تو مجلس بچاؤ تحریک شہر کے ہر مقام پر احتجاجی دھرنے منظم کرے گی۔
انہوں نے ڈی سی پی ساوتھ زون مسٹر مہندر ریڈی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ایک پولیس عہدیدار کی وجہ سے سارے محکمہ کو ایوارڈ نہیں دیا جاسکتا۔

TOPPOPULARRECENT