Sunday , October 22 2017
Home / شہر کی خبریں / انسداد جرائم کیلئے حکومت سے خصوصی اقدامات: کے وی رمنا چاری

انسداد جرائم کیلئے حکومت سے خصوصی اقدامات: کے وی رمنا چاری

حیدرآباد 6 مارچ (سیاست نیوز) علیحدہ تلنگانہ کے بعد دستور میں ترمیم لانے کے لئے ہند کشٹ نیوارن سنگھ (جذام بچاؤ کمیٹی) کی تشکیل عمل میں آئی جس میں ڈاکٹر وینکٹیشورلو کو چیرمین ڈاکٹر سدھاکر راؤ کو کنوینر، ڈاکٹر سائی بابا، ڈاکٹر کمار راؤ، ڈاکٹر سوگنا چاری، ڈاکٹر سراوتما چاری، ڈاکٹر وی ستیا نارائنا اور ڈاکٹر ستی راجو کو اراکین کی حیثیت سے منتخب کیا گیا نیز آندھراپردیش کے ڈاکٹر آر چنیا کا کنوینر کی حیثیت سے انتخاب عمل میں آیا۔ بعدازاں ایک جلسہ منعقد کیا گیا جس میں مسٹر کے وی رمنا چاری آئی اے ایس اسٹیٹ کلچرل اڈوائزر نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹرس جو اپنی ملازمتوں سے سبکدوشی کے بعد بھی ہند کشٹ نیوارن سنگھ سے وابستہ ہوکر جذام کے مریضوں کی خدمت میں اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ قدیم زمانے میں جذام کو خدا کا قہر سمجھتے تھے۔ ٹی بی کی طرح یہ پھیلنے والی متعدی بیماری نہیں ہے لیکن احتیاط ضروری ہے۔ انھوں نے کہاکہ جس طرح چیچک مرض پر قابو پالیا گیا بالکل اسی طرح جذام پر بھی قابو پالیا جائے گا۔ جذام کے مریض کو حقارت کی نظر سے نہیں دیکھنا چاہئے۔ ڈاکٹر جناردھن ریڈی نے کہاکہ جذام کی بیماری پر قابو پانے کے لئے تروپتی میں ریسرچ کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر سدھاکر نے کہاکہ جذام کے مرض پر قابو پانے کے لئے حکومت نے جو بجٹ جاری کیا ہے، ڈاکٹر اشوک نے کہاکہ ایک سروے کے مطابق متحدہ آندھراپردیش میں دس ہزار افراد میں 125 افراد جذام کی بیماری میں مبتلا تھے اب ایک لاکھ افراد میں صرف 4 افراد ہی جذام کے مرض میں مبتلا ہیں۔ حکومت کی جانب سے جذام کی بیماری کے تعلق سے شعور بیداری پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں۔ ڈاکٹر نند راج سنگھ نے کہاکہ حکومت کی خصوصی دلچسپی کی وجہ جذام کا علاج ممکن ہوگیا ہے اور جذام کا مریض بھی ایک عام آدمی کی طرح شادی شدہ زندگی گزار رہا ہے۔ ڈاکٹر وینکٹیشورلو نے کہاکہ جذام کے مریضوں کو حکومت کی جانب سے بلانکٹس، ساڑیاں اور دوائیں مفت دی جارہی ہیں۔ ڈاکٹر اشوک نے کہاکہ آئندہ دس سال میں جذام کے مرض پر قابو پالیا جائے گا۔ اس موقع پر مسٹر کے وی رمنا چاری اور ڈاکٹر نند راج سنگھ کی شال پوشی کی گئی۔ ڈاکٹر وینکٹیشورلو، ڈاکٹر سبما، شریمتی ادھورچاریہ بائی اور مسٹر نارائن راؤ چیرمین گاندھی بھون ٹرسٹ نے فی کس دس ہزار روپئے اور مسٹر کے وی رمنا چاری نے پانچ ہزار روپئے کا ہند کشٹ نیوارن سنگھ کو عطیہ دیا۔ آخر میں جذام کی بیماری کے تعلق سے مضمون نویسی میں حصہ لینے والے طالب علموں کو انعامات اور توصیف نامے مہمانان خصوصی کے ہاتھوں تقسیم کئے گئے۔ نیز تقریباً ایک سو جذام کے مریضوں میں میڈیکل کٹس تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ایوب حیدری اور ڈاکٹر محمد الیاس نے اپنے مریضوں کا تعارف کروایا۔

TOPPOPULARRECENT