Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / انسداد حادثات ہر شہری کی ذمہ داری وزیرٹرانسپورٹ مہیندر ریڈی

انسداد حادثات ہر شہری کی ذمہ داری وزیرٹرانسپورٹ مہیندر ریڈی

حیدرآباد 12 ڈسمبر (سیاست نیوز) وزیر ٹرانسپورٹ مسٹر پی مہیندر ریڈی نے کہاکہ حادثات کا انسداد کرنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے اور کہاکہ رضاکارانہ اداروں و تنظیموں کے ساتھ مل کر آگے بڑھ کر عوام میں سڑک حادثات کے تعلق سے بیداری مہم کے ذریعہ معلومات فراہم کئے جائیں گے۔ آج یہاں ریاستی محکمہ ٹرانسپورٹ کے ٹیکنیکل آفیسرس اسوسی ایشن کی گولڈن جوبلی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ نے کہاکہ زیادہ تر کم عمر بچے ہی حادثات کا شکار ہورہے ہیں لہذا حادثات کو روکنے کی ذمہ داری ہر شہری کا فریضہ اولین ہے۔ اس تقریب سے صدرنشین تلنگانہ قانون ساز کونسل مسٹر سوامی گوڑ اور مسٹر سرینواس گوڑ رکن اسمبلی و دیگر عہدیداروں نے بھی خطاب کیا۔

TOPPOPULARRECENT