Tuesday , August 22 2017
Home / Top Stories / انسداد دہشت گردی میں ہند ۔ جرمنی تعاون میں اضافہ

انسداد دہشت گردی میں ہند ۔ جرمنی تعاون میں اضافہ

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کی ہندوستان اور جرمنی کو امید ، وزیرخارجہ کا دورہ

برلن ۔ 26 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور جرمنی نے آج اتفاق کیا کہ انسداد دہشت گردی اقدامات میں اضافہ کیا جائے گا اور ایک عرب امریکی ڈالر کی ہندوستان کو شمسی توانائی کے پرعزم وینچر کیلئے ہندوستان کو امداد کی تجویز کا جائزہ لیا گیا جبکہ چانسلر جرمنی اینجلا مرکل نے وزیرخارجہ سشماسوراج کے ساتھ وسیع تر موضوعات پر بات چیت کی۔ وزیرخارجہ جرمنی فرائنک مارٹر اسٹین میر نے اس فیصلہ پر عمل آوری کا جائزہ لیا جو اپریل میں وزیراعظم مودی کے دورہ کے موقع پر کیا گیا تھا۔ وسیع پیمانے پر ٹھوس نتائج چانسلر جرمنی کے اکٹوبر میں دورہ ہند سے درآمد ہونے کی توقع رکھی گئی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے کہا کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے اکٹوبر میں بین حکومتی مشاورت کے ایجنڈہ کا جائزہ لیا۔ تجارتی تعلقات خاص طور پر جرمن سرمایہ کاری میں بہتری کا تیقن بھی دیا گیا۔ ہندوستان نے جرمنی کو ریلوے کے شعبہ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ فروغ ہنر مندی اقدامات کے بارے میں بھی چانسلر جرمنی کے دورہ ہند کے موقع پر اعلان متوقع ہے۔ ہندوستان اور جرمنی نے سلامتی کونسل میں اصلاحات کی توقع کرتے ہوئے کہا کہ سودے بازی کے دوران بعض سخت لمحے بھی آ سکتے ہیں۔ تاہم دونوں ممالک نے امید ظاہر کی کہ اقوام متحدہ کی 70 ویں سالگرہ سے قبل اصلاحات کی جائیں گی۔ سلامتی کونسل نے اصلاحات پر بڑے پیمانے پر دونوں ممالک کے درمیان تبادلہ خیال کیا گیا۔ جی 4 ممالک جس کے ہندوستان اور جرمنی ارکان ہیں، ہندوستان کی امیدواری کی زبردست تائید کرتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT