Tuesday , July 25 2017
Home / Top Stories / انسداد غربت پر جامع رویہ :مودی

انسداد غربت پر جامع رویہ :مودی

نئی دہلی۔ 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج رات کہا کہ ان کی حکومت کا انسداد غربت کیلئے رویہ جامع ہے اور یکا و تنہا نہیں ہے، کیونکہ تمام اہم اسکیمس کا مقصد اسی ہدف کا حصول ہے۔ وہ اپنے ٹوئٹر پر اپنے ایک مداح کو جواب دے رہے تھے جو رعایتی قیمت پر غریب عوام کو جن کی تعداد 2 کروڑ سے زائد ہوگئی ہے ، پکوان گیاس فراہم کرنے کی اسکیم کی ستائش کررہے تھے۔ احمدآباد سے موصولہ اطلاع کے بموجب وزیراعظم 17 اپریل کو گجرات کا دورہ کریں گے اور کئی پراجیکٹس کا افتتاح کریں گے۔ دن میں صورت میں ہاسپٹل ، سومول ڈائری اینڈ کیٹل فیڈ پلانٹ تاپی سونی پراجکٹ کا افتتاح شامل ہیں ۔ وزیراعظم مودی ان پراجکٹس کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے ۔ بعد ازاں ضلع بہتات سوراشٹرا میں ایک پراجکٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریںگے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT