Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / انسٹی ٹیوٹ آف کوالیٹی کا اسکول ایکسیلنس کانکلیو

انسٹی ٹیوٹ آف کوالیٹی کا اسکول ایکسیلنس کانکلیو

حیدرآباد ۔ 29 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز): انسٹی ٹیوٹ آف کوالیٹی کل شہر میں فل ڈے اسکول ایکسیلنس کانکلیو کا انعقاد کررہا ہے ۔ اس کا موضوع ٹیچر کی با اختیاری کے ذریعہ اسکول ایکسیلنس کو اختیار کرنا ہے ۔ تلنگانہ کے ڈپٹی چیف منسٹر و وزیر تعلیم کڈیم سری ہری افتتاحی تقریر کریں گے اور مس سووی تاؤمنن ، سکنڈ سکریٹری ، ایمبیسی آف فن لینڈ نئی دہلی کلیدی خطبہ دیں گے ۔ کانکلیو کا مقصد شرکا کو کانسپٹس ، اپروچیس اور بہترین پریکٹس بانٹنے کا موقع فراہم کیا جائے ۔ اس کے علاوہ اسٹیک ہولڈرس اور سرویس پرووائیڈرس کے مابین ان کے چیلنجس اور ٹیچرس کو با اختیار بنانے میں ایکسپلورڈ ایونیوز کو بانٹنے گفت و شنید ہوگی ۔ اسکول ایجوکیشن کانکلیو کے دوران سیشن کے عنوانات میں ٹیچر انگیجمنٹ اور نگرانی ، مسلسل پیشہ وارانہ ترقی کے ذریعہ ٹیچر کی ری انوینٹنگ اور ریکگنیشن ، موثر طلبہ کے انگیجمنٹ کے لیے ٹیچر کی با اختیاری ، حکمت عملیاں اور اپروچیس ، اسکولوں میں ٹیچر کے معیار کو بڑھانے کے لیے ماسٹر کلاس وغیرہ شامل ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT