Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / انسپکٹر ٹریفک ایل بی نگر معطل

انسپکٹر ٹریفک ایل بی نگر معطل

حیدرآباد ۔ /20 ڈسمبر (سیاست نیوز) چاول کے تاجر کی غیرقانونی رقم منتقلی کا راز پوشیدہ رکھنے رشوت حاصل کرنا مہنگا پڑا اور انسپکٹرٹریفک ایل بی نگر خواجہ معین الدین کو  معطل کردیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ چاول کے تاجر کوشالیا سے  25 لاکھ روپئے رشوت حاصل کی جس کی اطلاع ملنے پر ڈی سی پی ٹریفک مسٹر اے آر سرینواس  نے کمشنر پولیس کو مطلع کیا اور کمشنر نے انہیں معطل کرنے کے احکام جاری کئے ۔ تفصیلات کے بموجب /28 اگست 2016 ء کو انووا کار میں بھاری رقومات کی منتقلی کی اطلاع پر ایل بی نگر ٹریفک پولیس اسٹیشن سے وابستہ سب انسپکٹر ناگ راجو ، کانسٹبل ستیہ نارائینا اور ہوم گارڈ جنگیا نے کار کو روک کر تلاشی لینے پر 1.25 کروڑ نقد رقم برآمد ہوئی اور بعد ازاں انسپکٹر کو اس بات کی اطلاع دی گئی ۔ انسپکٹر نے مبینہ طور پر چاول کے تاجر بنڈارو کوشالیا کو ضبط کی ہوئی رقم محکمہ انکم ٹیکس کے حوالے کرنے کا انتباہ دیا ۔ جس کے نتیجہ میں تاجر نے انسپکٹر کو 25 لاکھ روپئے حوالے کئے ۔ کمشنر پولیس رچہ کونڈہ کی جانب سے اس معاملے کی تحقیقات کا حکم دینے کے بعد  انسپکٹر نے /29 نومبر کو چاول کے تاجر کو 25 لاکھ روپئے کی رقم لوٹادی تھی۔ ایل بی نگر ٹریفک پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر ، کانسٹبل اور ہوم گارڈ کو اس معاملے کو پوشیدہ رکھنے کے الزام میں چارج میمو دیئے گئے ۔

TOPPOPULARRECENT