Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / انشورنس کارپوریشن ایمپلائز یونین کی ڈائمنڈ جوبلی تقریب

انشورنس کارپوریشن ایمپلائز یونین کی ڈائمنڈ جوبلی تقریب

پروفیسر کودنڈا رام استقبالیہ کمیٹی کے چیرمین منتخب ، جی تروپتیا کی پریس کانفرنس
حیدرآباد25جولائی(سیاست نیوز) انشورنس کارپوریشن ایمپلائز یونین حیدرآباد ڈویثرن نے ڈسمبر کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں ڈائمنڈ جوبلی تقریب منعقد کرنے کااعلان کیا جس کے علاوہ تشکیل دی گئی استقبالیہ کمیٹی چیرمن کے لئے چیرمن تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی پروفیسر کودانڈرام کے نام کا اعلان کیا۔آج یہاں نیوپریس کلب سوماجی گوڑہ میںمنعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انشورنس کارپوریشن ایمپلائز یونین حیدرآباد ڈویثرن صدر جی تروپتیا نے کہاکہ آئی سی ای یو بڑے پیمانے پر ڈائمنڈ جوبلی تقریب منانے کی تیار کررہی ہے ۔ تقریب میں حکومت ہند کی جانب سے انشورنشس شعبے جات میںخانگی کمپنیوںکوداخل کرنے کی سازش کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی حکمت عملی بھی تیار کی جائے گی۔ مرکزی حکومت بی ایس این ایل اور بی ایچ ای ایل جیسے بڑے کمپنیوں کو خانگیانے کی کوشش کررہی ہے جس سے عام شہریوں کو بڑا نقصان ہوگااس کے علاوہ پرائیوٹ انشورنس کا ہندوستان میںفروغ بھی ایک عام شہری کے لئے نقصاندہ ثابت ہوگا۔جی تروپتیاحکومت ہند پر نئے پنشن پالیسی اسکیم کے تحت ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے ساتھ دھوکہ دینے کا بھی الزام عائد کیا۔ قدیم کے بجائے نئی انشورنس پالیسی کو نافذ کرکے مرکزی حکومت غریبوں سے خون چوسنے کی تیار کررہی ہے ۔حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں اور سرکاری اداروں کو خانگیانے کی کوششوں کے خلاف آئی سی ای یو کی جانب سے بڑے پیمانے پر احتجاج منظم کیاجائے گا۔

TOPPOPULARRECENT