Thursday , October 19 2017
Home / ہندوستان / انشورنس کے نام پر ٹھگنے والوں کا پردہ فاش گروہ کے 8ارکان گرفتار

انشورنس کے نام پر ٹھگنے والوں کا پردہ فاش گروہ کے 8ارکان گرفتار

لکھنؤ، 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے انشورنس کرنے کے نام پر ہزاروں لوگوں سے کروڑوں روپے ٹھگنے والے گروہ کے آٹھ ارکان کو دہلی، نوئیڈا اور اٹاوہ سے گرفتار کیا ہے ۔ ایس ٹی ایف کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ امیت پاٹھک نے آج یہاں بتایا کہ مختلف کمپنیوں میں انشورنس کرنے کے نام پر تقریباً 20 کروڑ روپے ٹھگنے والے گروہ کے آٹھ ارکان کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ نوئیڈا سے موہن یادو کے علاوہ اعظمی حسن، محمد عاقب، عامر کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ قرول باغ دہلی سے محمد شہباز، عروج انور، روپیش کمار جھا اور جے ویرپال کو گرفتار کیا گیا۔ان لوگوں کے پاس سے آٹھ موبائل فون، لیپ ٹاپ، 18 واکی ٹاکی اور کمپنی سے متعلق ریکارڈ اور تقریباً نو ہزار روپے برآمد کئے گئے ۔

TOPPOPULARRECENT