Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / انشورینس احاطہ میں اضافہ کو ای پی ایف او کی منظوری

انشورینس احاطہ میں اضافہ کو ای پی ایف او کی منظوری

نئی دہلی 9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وظیفہ کے فنڈ سے متعلق ادارہ ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) کے پیانل برائے وظائف و انشورنس اسکیم نے ای ڈی ایل آئی اسکیم کے تحت اعظم ترین یقینی رقم کو موجودہ 3.6 لاکھ روپئے سے بڑھاکر 5.5 لاکھ روپئے مقرر کرنے کی ایک تجویز منظور کرلیا ہے۔ ذرائع نے کہاکہ ای پی ایف او کے پنشن اور ای ڈی ایل آئی عمل آوری کمیٹی نے ایمپلائز ڈپازٹ لنکڈ انشورینس اسکیم کے تحت اپنے چھ کروڑ ارکان کے اعظم ترین انشورنس فوائد کو 5.5 لاکھ روپئے تک بڑھانے کی تجویز منظور کرلی ہے۔ اس کمیٹی نے فوائد کے ضمن میں صارفین کو رقم کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے دو زمروں میں تقسیم کیا ہے۔ ایک زمرہ کے تحت 12 ماہ سے کم مدت تک خدمات انجام دینے والے اور دوسرے زمرہ میں 12 ماہ سے زائد عرصہ تک خدمات انجام دینے والے ملازمین شامل کئے جائیں گے۔ یہ تجاویز کمیٹی کی جانب سے منظوری کے بعد ای پی ایف او کے فیصلہ ساز ادارہ سی بی ٹی سے رجوع کی جائیں گی۔ مرکزی وزیر محنت کے زیر قیادت سی بی ٹی کا آئندہ اجلاس 16 ستمبر کو منعقد ہوگا۔ سی بی ٹی سی سے منظوری کے بعد ای ڈی ایل ای اسکیم میں ترمیم کے لئے اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT