Monday , August 21 2017
Home / دنیا / انصاری ۔ عزیز خیرسگالی ملاقات صدر منگولیا کا نائب صدرکو گھوڑے کا تحفہ

انصاری ۔ عزیز خیرسگالی ملاقات صدر منگولیا کا نائب صدرکو گھوڑے کا تحفہ

اولان ہاتار ۔ 15 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر جمہوریہ محمد حامد انصاری نے منگولیا کے شہر میں وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے خارجی امور سرتاج عزیز سے گیارہویں ایشیاء ۔ یوروپ چوٹی کانفرنس کے موقع پر خیرسگالی ملاقات کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔ منگولیا کی اعلیٰ سطحی قیادت سے ان کی بعد میں ملاقات ہوئی۔ صدر منگولیا نے حامد انصاری کو منگولیائی گھوڑا بطور تحفہ دیا۔ وزارت خارجہ کی ترجمان پریتی سرن نے کہا کہ کثیر جہتی چوٹی کانفرنس کے موقع پر سرتاج عزیز کو نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری نے ملاقات کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔ دونوں قائدین کی ملاقات ہند ۔ پاک کشیدگی کے پس منظر میں اہمیت رکھتی ہے۔ وادی کشمیر میں برہان وانی کی پولیس انکاونٹر میں ہلاکت کے بعد پاکستان کی جانب سے اسے ماورائے عدالت ہلاکت اور برہان وانی کو شہید قرار دینے پر تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔ ہندوستان کے سفیر کو اسلام آباد میں طلب کرکے حکومت پاکستان نے احتجاج کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT