Thursday , October 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / انضمام الحق افغان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کریں گے

انضمام الحق افغان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کریں گے

اسلام آباد۔ 3 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق افغان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کریں گے جو اس ماہ زمبابوے کا دورہ کرنے والی ہے۔اس دورے میں افغانستان کی ٹیم پانچ ونڈے انٹرنیشنل اور 2 ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل کھیلے گی۔یہ تمام میچس بولاوایو میں کھیلے جائیں گے۔انضمام نے کہا کہ افغان کرکٹ حکام نے کچھ عرصہ قبل ان سے اپنی ٹیم کی کوچنگ کی درخواست کی تھی جس سے انھوں نے اتفاق کرلیا تھا اور کہا تھا کہ وہ مستقل بنیادوں پر کوچنگ نہیں دے سکتے ۔ افغان کرکٹ حکام نے ان سے کہا ہے کہ چونکہ ان کی ٹیم زمبابوے کا دورہ کرنے والی ہے لہذا وہ ٹیم کے ساتھ زمبابوے جائیں اور ٹیم کو کوچنگ کریں جس کیلئے وہ تیار ہیں۔

TOPPOPULARRECENT