Friday , July 28 2017
Home / کھیل کی خبریں / انضمام کو ایک کروڑ روپے کی انعامی رقم دینے پر استفسار

انضمام کو ایک کروڑ روپے کی انعامی رقم دینے پر استفسار

کراچی۔8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2017 میں پاکستان ٹیم کی کامیابی کے بعد کھلاڑیوں کے ساتھ چیف سلیکٹر انضمام الحق کو بھی ایک کروڑ روپے کی انعامی رقم دینے پر کرکٹ کے حلقوں میں سوالات اٹھنے لگیں ہیں۔چیمپیئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ تقریب کے دوران چیف سلیکٹر انضمام الحق کو 1 کروڑ روپے کی انعامی دینے کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ دیگر سلیکٹرز توصیف احمد، وسیم حیدر اور وجاہت اللہ واسطی کو دس دس لاکھ روپے کی انعامی رقم دینے کا اعلان کیا گیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر اقبال قاسم نے کہا کہ ٹیم کے چیف سلیکٹر کو اتنی بھاری انعامی رقم دینا ناقابل فہم ہے۔

 

میسی کی جیل کی سزا ختم
اضافی جرمانہ عائد
بارسلونا ۔8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)اسپین کی عدالت نے ٹیکس دھوکہ دہی کے مقدمے میں عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی اور ان کے والد کو دی گئی سزا کا خاتمہ کرتے ہوئے اضافی جرمانہ عائد کردیا ہے۔لیونل میسی اور ان کے والد پر الزام ہے کہ انہوں نے بیلز، برطانیہ، سوئٹزرلینڈ اور یوراگوئے میں موجود کمپنیوں کا استعمال کرتے ہوئے 2007 تا 2009 تک میسی کی تصاویر کے حقوق سے حاصل ہونے والی 4.16ملین یوروز کی کمائی کا ٹیکس بچایا اور اسی جرم میں 2016 میں ان پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔اسپین کی عدالت نے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کی ٹیکس دھوکہ کے خلاف اپیل کو مسترد کرتے ہوئے 21ماہ جیل اور 2.25ملین ڈالر جرمانے کی سزا سنائی تھی۔دونوں نے سپریم کورٹ میں اپیل کی تھی جس کے بعد میسی کے والد کی سز 15ماہ تک محدود کردی گئی تھی جبکہ فٹبالر کی سزا کو برقرار رکھا گیا تھا تاہم بارسلونا کی عدالت نے دونوں کی سزا کی مدت ختم کرتے ہوئے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔اب لیونل میسی کو سابق جرمانے کے ساتھ اضافی دولاکھ 52ہزار یوروز اور ان کے والد کو ایک لاکھ 80ہزار یوروز جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔

TOPPOPULARRECENT