Friday , August 18 2017
Home / Top Stories / انعم مرزا کی 18 نومبر کو شادی ! فلمی کہکشاں کی شرکت متوقع

انعم مرزا کی 18 نومبر کو شادی ! فلمی کہکشاں کی شرکت متوقع

حیدرآباد ، 24 اکٹوبر (سیاست نیوز) حیدرآبادیوں کو کچھ عرصہ قبل بالی ووڈ کے مشہور اسٹار سلمان خان کی بہن کی زبردست شادی تقریب دیکھنے کا موقع ملا تھا۔ ایک اور ذیشان تقریب کا موقع آئندہ ماہ مقرر ہوا ہے۔ معتبر ذرائع کے مطابق ممکنہ نہایت پُرشکوہ شادی تقریب انڈین ٹینس کی ملکہ ثانیہ مرزا زوجہ پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی ہمشیرہ انعم مرزا کی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ جمعہ 18 نومبر 2016کو انعم کی شادی مقرر کی گئی ہے۔ مجموعی طور پر چھ روزہ تقاریب ہوں گی۔ یہ صرف جناب عمران مرزا کی فیملی نہیں بلکہ ویمنس ڈبلز کی عالمی نمبر 1 ٹینس کوئین ثانیہ ملک کیلئے بھی پُرمسرت موقع ہے ۔ انعم اُن کی چھوٹی بہن ہے، جن کا نکاح حیدرآباد کے بزنسمین اکبر رشید کے ساتھ طے پایا ہے۔ اس ضمن میں مسز ثانیہ اور اُن کی فیملی زبردست پیمانے پر تیاریوں میں جٹ گئی ہے۔ اُن کی والدہ محترمہ نسیمہ نے بتایا کہ انشاء اللہ، نکاح 18 نومبر کو بعد نماز جمعہ انجام پائے گا۔ اور استقبالیہ تقریب اُسی روز شام میں منعقد کی جائے گی۔ یہ دونوں تقاریب کا جوبلی ہلز میں واقع ایک کنونشن ہال میں اہتمام کیا جائے گا، کیوں کہ بتایا گیا کہ کوئی بھی اسٹار ہوٹل اُن زائد از 4,000 مہمانوں کی خاطرخواہ تواضع کی متحمل نہیں، جو متوقع ہیں۔ محترمہ نسیمہ نے بتایا کہ مہمانوں کی فہرست میں اُن کی فیملی کے اراکین ، دوست و احباب کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ، اسپورٹس اور شعبہ سیاست کی بڑی بڑی شخصیتیں شامل کی جارہی ہیں۔ ولیمہ تقریب دو یوم بعد اتوار 20 نومبر کو دلہا مسٹر اکبر رشید کی طرف سے سکندرآباد میں واقع ایک پُرفضا مقام پر منعقد کی جائے گی، انشاء اللہ۔ شادی تقاریب کا آغاز 15 نومبر کو ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT