Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / انفارمیشن کمشنرس کی فہرست سے بسی کا نام خارج

انفارمیشن کمشنرس کی فہرست سے بسی کا نام خارج

نئی دہلی ۔ 19 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مرکزی انفارمیشن کمیشن میں انفارمیشن کمشنر کے عہدہ کے لیے وزیر اعظم کے زیر قیادت انتخابی پیانل کی طرف سے تین ناموں کو منظوری دیدی گئی اس فہرست سے دہلی پولیس کمشنر بی ایس بسی کا نام خارج کردیا گیا کیوں کہ وہ ( بسی ) جے این یو تنازعہ سے نمٹنے میں مبینہ طور پر غلط طریقہ کار اپنانے کے الزامات کے تحت مختلف گوشوں کی سخت تنقیدوں کا سامنا کررہے ہیں ۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ جے این یو کے اسٹوڈنٹس لیڈر کہنیا کمار پر مقدمہ کی سماعت کے موقع پر پٹیالہ ہاوز کورٹ کامپلکس میں صحیفہ نگاروں ، اساتذہ اور طلبہ کی پر تشدد ہجوم کے ہاتھوں پٹائی کے دوران پولیس کی مبینہ عدم کارکردگی کی وجہ بتاتے ہوئے کانگریس کے علاوہ دیگر اپوزیشن جماعتوں اور سیول سوسائٹی جہد کاروں کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے درمیان اس فہرست سے بسی کا نام خارج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ دہلی ہائی کورٹ نے انفارمیشن کمیشن میں مخلوعہ عہدوں کو پر کرنے کے لیے چھ ہفتوں کی مہلت دی تھی چنانچہ کمشنر کے انتخاب سے متعلق پیانل کا ساوتھ بلاک میں واقع وزیر اعظم کے دفتر میں آج صبح اجلاس منعقد ہوا تھا ۔

 

رانچی میں انکاؤنٹر ، بشمول
خاتون چار ماؤ نواز ہلاک
رانچی ۔ 19 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) رانچی کے قریب نواڈھی جنگلات سے متصلہ ایک گاؤں میں کل رات سکیورٹی فورسیس سے انکاؤنٹر کے دوران بشمول ایک خاتون انتہاپسند ، چار نکسلائیٹس ہلاک ہوگئے ۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس ( رورل) راجکمار لاکرا نے کہاکہ رانچی سے 35 کیلومیٹر دور موضع گھاگرابیڈا میں انکاؤنٹر ہوا جس میں دو پولیس اہلکار زخمی ہیںجنھیں ہیلی کاپٹر کے دریعہ رانچی منتقل کیا گیا جہاں وہ زیرعلاج ہیں۔ لاکرا نے کہا کہ نکسلائیٹس کی اس علاقہ میں نقل و حرکت اور قریبی جنگل میں ان کے جمع ہونے سے متعلق موصولہ خفیہ اطلاعات پر یہ کارروائی کی گئی ۔جھارکھنڈ میں پسماندگی کی وجہ سے ماؤنوازوں کا زیادہ اثرورسوخ ہے۔

TOPPOPULARRECENT