Wednesday , September 27 2017
Home / شہر کی خبریں / انفارمیشن کمیشن کی تشکیل کا فیصلہ

انفارمیشن کمیشن کی تشکیل کا فیصلہ

حیدرآباد۔/13ستمبر، ( سیاست نیوز) ریاستی حکومت نے تلنگانہ اسٹیٹ انفارمیشن کمیشن کی تشکیل عمل میں لانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی ہدایات پر احکامات بھی جاری کئے گئے اور ان احکامات کی روشنی میں بتایا گیاکہ تلنگانہ اسٹیٹ انفارمیشن کمیشن کی تشکیل اور کمشنران اسٹیٹ انفارمیشن کمیشن کا انتخاب عمل میں لانے کیلئے چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی زیر قیادت ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، اس کمیٹی میں ڈپٹی چیف منسٹر برائے اُمور ریونیو و رجسٹریشن اینڈ اسٹامپس جناب محمد محمود علی اور قائد اپوزیشن تلنگانہ قانون ساز اسمبلی مسٹر کے جانا ریڈی بحیثیت ارکان شامل رہیں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس سہ رکنی کمیٹی کی جانب سے تلنگانہ اسٹیٹ چیف انفارمیشن کمیشن اور اسٹیٹ انفارمیشن کمشنرس کیلئے مناسب و موزوں ناموں کی فہرست کو قطعیت دیں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ تلنگانہ اسٹیٹ چیف انفارمیشن کمشنر کے عہدہ پر تلنگانہ اسٹیٹ چیف انفارمیشن کمشنر کے عہدہ پر موظف سکریٹری تلنگانہ قانون ساز اسمبلی مسٹر سدا رام اور اسٹیٹ انفارمیشن کمشنرس کی حیثیت سے مسٹر نارائن ریڈی چیف ایکزیکیٹو آفیسر ٹی نیوز اور سینئر رپورٹر تلگو روز نامہ ’ آندھرا بھومی ‘ مسٹر پدما مرلی کی نامزدگی پر چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر راؤ سنجیدگی سے غور کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT