Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / انفرادی بیت الخلاؤں کی 2017ء تک تکمیل کی ہدایت

انفرادی بیت الخلاؤں کی 2017ء تک تکمیل کی ہدایت

کریم نگر ۔ 8اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سوچھ بھارت مشن اسکیم کے ذریعہ ضلع میں 2017ء مارچ تک 100فیصد انفراد ی بیت الخلاؤں (ISL) کی تعمیر مکمل کر کے کھلے مقام پرحاجت سے پاک ضلع کی حیثیت سے اعلان کرنے وزارت مرکزی ڈرنکنگ واٹرسپلائی محکمہ کے سکریٹری پرمیشور ایئر نے کہا ۔ جمعرات کو تمام ریاستوں کے سکریٹریز و ضلع کلکٹرس کے ساتھ ISL کی تعمیرات پر ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ جائزہ لیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سوچھ بھارت مشن کے تحت مارچ 2019ء تک ملک میں تمام اضلاع میں صدفیصد ISL کی تعمیر کر کے کھلے مقامات پر بیت الخلاؤں کی حاجت سے پاک ملک کی حیثیت سے اعلان کرنے کا نشانہ طئے کیا گیا ۔ ملک میں چند ریاستوں کے 32اضلاع تیزی کے ساتھ تعمیرات مکمل کر کے 100فیصد کے نشانہ کے بہت قریب ہے ۔ ایسے اضلاع مارچ 2017ء تک نشانہ کو مکمل کر کے گندگی سے پاک ضلع کی حیثیت سے اعلان کرنے ضلع کلکٹرس خصوصی طور پر سعی کرنے ہدایت کی ۔ ISL کی تعمیرات کو آن لائن میں منظوری حاصل کرنے سوچھ بھارت مشن کے تحت منظوری ہونے کے ساتھ ہی فوری مستحقین کو 5000/- روپئے ادا کئے جائیں گے ۔ تعمیر مکمل ہونے کے ساتھ ہی فوری ماباقی رقم بھی ادا کی جائے گی ۔ فنڈس کی کمی نہیں ہے تمام اہل کو آئی ایس ایل کی منظوری دے کر فوری کاموں کا آغاز کرنے اور تعمیرات مکمل کرنے کے اقدامات کرنے کلکٹرس کو ہدایت کی ۔آئی ایس ایل انفرادی بیت الخلاؤں کی تعمیرات اس کی ضرورت اور اہمیت پر عوام میں شعور بیداری اُجاگر کرنے کا مشورہ دیا ۔ موضع کے سرپنچس ‘ عوامی نمائندے ا‘ انجمنوں کی خواتین متعلقہ عہدیداران ہم آہنگی کے ساتھ آئی ایس ایل کی تعمیرات کو تیزی کے ساتھ مکمل کرنے عوام کی حوصلہ افزائی کریں۔ ریاست تلنگانہ میں ضلع کریم نگر کو اول مقام حاصل ہے ۔ جاریہ ماہ دہلی میں آئی ایس ایل کی تعمیرات پر کریم نگر ضلع کلکٹر نیتو پرساد کے دیئے گئے پاور پوائنٹ پریزنٹیشن بہت بہتر تھا ‘ ستائش کی ۔ جاریہ ماہ کی 8اور 9 تاریخ میں راجستھان کے اودے پور میں سوچھ بھارت مشن کے ضمن میں منعقد کئے جانے والے ورکشاپ میں آئی ایس ایل کی تعمیرات پر کلکٹر کو پاؤر پوائنٹ پریزنٹیشن دینے کی ہدایت کی۔ اس ویڈیو کانفرنس میں دیہی آبیسربراہی محکمہ کے ایس ای ٹی ایس پرکاش راؤ ‘ ڈی آر ڈی اے پی ڈی ارونا شری ‘ پی ڈی رویندر و دیگر نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT