Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / انفرادی دولت، 10 سرکردہ ممالک میں ہندوستان شامل

انفرادی دولت، 10 سرکردہ ممالک میں ہندوستان شامل

لیکن فی کس دولت کی فہرست میں ملک کو آخری مقام
نئی دہلی ۔ 28 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان انفرادی خانگی دولت رکھنے والوں کے اعتبار سے دنیا کے 10 سرکردہ ممالک میں شامل کیا ہے لیکن فی کس آمدنی کے اعتبار سے یہ فہرست میں سب میں نیچے پہنچ گیا ہے۔ ایک عالمی اقتصادی ادارہ ’نیو ورلڈ ویلتھ‘ ایک رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں مجموعی انفرادی خانگی دولت 3,492 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے جبکہ امریکہ اس اعتبار سے 48,734 بلین ڈالر کے ساتھ سرفہرست ہے۔ مجموعی انفرادی دولت اس خانگی دولت کو کہا جاتا ہے جو ہر ملک میں انفرادی طور پر نقدی، جائیداد، حصص اور تجارت کی شکل میں ہوتی ہے۔ مجموعی خانگی انفرادی دولت کے اعتبار سے 10 سرکردہ ممالک میں 17,254 بلین ڈالر کے ساتھ چین کو دوسرا 15,230 بلین ڈالر کے ساتھ جاپان کو تیسرا مقام حاصل ہے۔ علاوہ ازیں جرمنی کو چوتھا، برطانیہ کو پانچواں، فرانس کو ساتواں ، آسٹریلیا کو نواں اور ہندوستان کو دسواں مقام حاصل ہے ۔ لیکن فی کس آمدنی کے اعتبار سے ہندوستان 20 ملکوں کی فہرست میں سب سے نیچے ہے۔ ہندوستان میں ایک تخمینہ کے مطابق شہریوں کی فی کس دولت 2,800 ڈالر ہے جبکہ 285,100 امریکی ڈالر فی کس دولت کے ساتھ سوئٹزرلینڈ سرفہرست ہے۔

TOPPOPULARRECENT