Saturday , April 29 2017
Home / ہندوستان / انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی اپنے ہی عہدیدار سے پوچھ تاچھ

انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی اپنے ہی عہدیدار سے پوچھ تاچھ

کولکتہ۔3 فروری (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال میں سرخیوں میں رہنے والے روز ویلی اسکینڈل کے اہم ملزم گوتم کنڈو کی بیوی سبھرا کنڈو سے مبینہ طور پر اپنے تعلقات کے سلسلے میں ہونے والی پوچھ گچھ کے لئے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے معطل اسسٹنٹ ڈائریکٹر منوج کمار آج ای ڈی کے حکام کے سامنے پیش ہوئے ۔17 ہزار کروڑ روپے کے روز ویلی چٹ فنڈ گھوٹالہ معاملے میں ملزم منوج کمار پوچھ گچھ کے لئے 24 گھنٹوں کے اندر اندر ای ڈی کے جوائنٹ ڈائریکٹر کی قیادت والے ای ڈی افسران کی ایک ٹیم کے سامنے دوسری بار پیش ہوئے ۔کولکاتا پولیس کی جانب سے ایڈیشنل پولیس کمشنر وشال گرگ کی صدارت میں قائم کردہ خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) بھی ای ڈی کے معطل افسر منوج کمار کی سبھرا کنڈ سے نزدیکیوں کی تحقیقات کر رہی ہے ۔ایس آئی ٹی نے بھی منوج کمار کو لال بازار واقع پولیس ہیڈ کوارٹر میں طلب کیا۔ذرائع کے مطابق منوج کمار نئی دہلی کے ایک ہوٹل میں سبھرا کنڈ کے ساتھ نظر آئے تھے ۔ اس معاملے میں شاید منوج کمار نے گوتم کنڈ کی بیوی کو مدد پہنچائی ہوگی۔ذرائع کے مطابق روز ویلی کے 15 کروڑ روپے حوالہ کے ذریعے بیرون ملک منتقل کر دیے گئے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT