Tuesday , September 19 2017
Home / دنیا / انقرہ بم حملوں کیلئے داعش ذمہ دار:ترکی

انقرہ بم حملوں کیلئے داعش ذمہ دار:ترکی

انقرہ ۔ 28 ۔اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام)ترکی کے سرکاری استغاثہ نے دعویٰ کیا ہے کہ دارالحکومت انقرہ میں اس ماہ ہوئے تباہ کن جڑواں بم دھماکے کیلئے اسلامک اسٹیٹ (داعش) کے جہادیوں نے حکم دیا تھا، ان دھماکوں میں 102 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ استغاثہ نے کہا کہ ترکی جڑواں دھماکوں اور دیگر حملوں میں داعش کے ملوث ہونے کا واضح ثبوت موجود ہے ۔ اس دہشت گرد گروپ نے شام کے ایک دہشت گرد گروپ کو انقرہ ریلوے اسٹیشن پر حملہ کا حکم دیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT