Thursday , October 19 2017
Home / دنیا / انقرہ میں امریکہ سفارتخانے کے باہر فائرنگ ، تمام سفارتخانے بند

انقرہ میں امریکہ سفارتخانے کے باہر فائرنگ ، تمام سفارتخانے بند

انقرہ ۔ 20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) انقرہ میں واقع امریکی سفارتخانے کے باہر کل شب ہوئے فائرنگ کے واقعہ کے بعد امریکہ نے ترکی میں اپنے کام سفارتخانوں کو بند کردیا ہے جہاں روسی سفیر کے قتل کا واقعہ بھی پیش آیا۔ اسی دوران سفارتخانے سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہیکہ انقرہ میں واقع امریکہ سفارتخانے کے باب الداخلہ کے قریب ایک شخص آیا اور اس نے فائرنگ کردی۔ تاہم اس فائرنگ میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ بعدازاں فائرنگ کرنے والے کو گرفتار کرلیا گیا۔ احتیاطی اقدامات کے طور پر نہ صرف انقرہ بلکہ استنبول اور ادانا میں واقع امریکی سفارتخانوں کو بھی بند کردیا گیا۔ فائرنگ کا یہ واقعہ ہندوستانی معیاری وقت کے مطابق صبح 6:20 بجے رونما ہوا جبکہ صرف کچھ گھنٹے قبل ہی ترکی کے ایک پولیس اہلکار نے روسی سفیر اینڈری کارلوف کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کردیا جب وہ ایک تصویری نمائش کا افتتاح انجام دے رہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT