Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / انقلابی گلوکارہ ویمولکا کے خلاف پولیس کارروائی کی مذمت کانگریس رکن جیون ریڈی کی توجہ دہانی

انقلابی گلوکارہ ویمولکا کے خلاف پولیس کارروائی کی مذمت کانگریس رکن جیون ریڈی کی توجہ دہانی

حیدرآباد۔26 ڈسمبر (سیاست نیوز) کانگریس کے ڈپٹی لیڈر ٹی جیون ریڈی نے انقلابی گلوکارہ ویمولکا کے دفتر پر پولیس کے دھاوے اور دفتر کو مہربند کرنے کی مذمت کی ہے۔ اسمبلی میں وقفہ صفر کے دوران جیون ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ تحریک کے دوران ویملکا نے اپنے انقلابی گیتوں کے ساتھ نئی جان پیدا کی تھی۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر رائو نے بھی ایک سے زائد مرتبہ ویمولکا کے گیتوں کی ستائش کی لیکن آج اسی انقلابی گلوکارہ کو پولیس کی جانب سے ہراساں کیا جارہا ہے۔ کاما ریڈی میں 2 ڈسمبر کو پولیس نے ویمولکا کی کلچرل تنظیم کے دفتر پر دھاوا کیا اور اسے مہربند کردیا گیا۔ جیون ریڈی نے کہا کہ دھاوے کے دوران کوئی قابل اعتراض مواد دستیاب نہیں ہوا اس کے باوجود پولیس نے دفتر کو مہر بند کردیا ہے۔ اس سلسلہ میں وزیر داخلہ اور ڈائرکٹر جنرل پولیس سے جب ویمولکا نے نمائندگی کی تو دفتر کی کشادگی کا تیقن دیا گیا لیکن آج تک دفتر مہربند ہے جس سے تنظیم کی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ تحریک اور نئی ریاست کے قیام میں اہم رول ادا کرنے والے افراد کے ساتھ اس طرح کا رویہ ٹھیک نہیں۔ وزیر اینمل ہسبنڈری سرینواس یادو نے اس مسئلہ کو وزیر داخلہ سے رجوع کرنے کا تیقن دیا۔

TOPPOPULARRECENT