Thursday , August 24 2017
Home / بچوں کا صفحہ / انمول باتیں

انمول باتیں

٭ ہر عمدہ اور اچھا کام ابتداء میں ناممکن نظر آتا ہے ۔
٭ غلطی مان لینے سے انسان کا ذہنی بوجھ کم ہوجاتا ہے ۔
٭ مسکراہٹ محبت کی زبان ہے ۔
٭ جتنا کم بولو گے اتنا زیادہ لوگ تمہاری بات سنیں گے ۔
٭ امیری باعمل انسان کی کنیز ہے ۔
٭ اگر انسان بننا چاہتے ہو تو ساری کائنات کا احترام کرو
٭ انسان کا مقدر اس کے ہاتھوں کی لکیروں میں نہیں ۔ اس کے ہاتھوں کی طاقت میں ہے ۔
٭ دشمن کی تنقید کا چراغ لے کر اپنی منزل کا راستہ تلاش کرو
٭ مصیبت کی شکایت سے پرہیز کرو ، کیونکہ اس سے اللہ تعالی ناراض دشمن خوش اور دوست غمگین ہوتا ہے ۔
٭ ماں کی خوشنودی ، دنیا میں باعث دولت اور آخرت میں باعث نجات ہے ۔
٭ دوسروں کو خوش رکھ کر جو خوشی حاصل ہوتی ہے اس سے بڑھ کر کوئی خوشی نہیں ۔
٭ خوف الہی گناہوں سے دور رہنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔
سب سے تیز پرندہ
دنیا کا سب سے تیز رفتار پرندہ سوفٹ مانا جاتا ہے ۔ اس کی جسمانی ساخت تار پیڈو کی طرح ہوتی ہے ۔ اس کے پر بہت لمبے اور گھنے ہوتے ہیں ۔ یہ امریکی گلاؤڈ سوفٹ سمندر میں جہازوں کے ارد گرد محو پرواز رہتے ہیں ۔ جہاں ان کی رفتار 90 میل فی گھنٹہ ہوتی ہے ۔ یہ پرندہ حیرت انگیز طور پر 170 سے 200 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT