Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / اننت ناگ میں کرفیو برقرار

اننت ناگ میں کرفیو برقرار

سرینگر ۔ 26 جولائی۔(سیاست ڈاٹ کام) وادی کشمیر کے تمام علاقوں سے سوائے اننت ناگ کے 17 دن کی بے چینی کے بعد جس میں 47 افراد کی ہلاکت واقع ہوئی اور 5,500 افراد زخمی ہوگئے کرفیو برخواست کردیا گیا ۔ پولیس کے ایک عہدیدار نے کہاکہ کوئی کرفیو یا عوام کی نقل و حرکت پر اننت ناگ کے سوائے وادی کشمیر کے دیگر علاقوں میں کوئی تحدیدات عائد نہیں ہے ، تاہم چار یا چار سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی برقرار رہے گی ۔ کرفیو 9 جولائی کو وادی کشمیر میں برہان وانی کی ہلاکت کے ایک دن بعد احتیاطی اقدام کے طورپر نافذ کیاگیا تھا ، تاہم احتجاجیوں اور فوج کے درمیان پرتشدد جھڑپوں سے 47 افراد بشمول دو ملازمین پولیس ہلاک اور دیگر 5,500 زخمی ہوگئے تھے ۔ علحدگی پسندوں نے بطور احتجاج پہلے ہی وادی کشمیر میں ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے جس کا آغاز آج 2 بجے دن سے ہوگا ۔ تین دن بند منایا جائیگا ۔

TOPPOPULARRECENT