Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / اننت پور ریلوے کراسنگ پر خوفناک حادثہ

اننت پور ریلوے کراسنگ پر خوفناک حادثہ

رکن اسمبلی کرناٹک کے بشمول 6 افراد ہلاک ‘ 20زخمی ‘ سونیا گاندھی و دیگر کا اظہار افسوس

اننت پور۔24 اگست ( سیاست نیوز) آندھراپردیش کے ضلع اننت پور میں بنگلور ناندیڑ ایکسپریس ٹرین سے تیزر فتار  ٹرک کے ٹکرا جانے کے حادثہ میں بشمول رکن اسمبلی ریاست کرناٹک 6 افراد ہلاک اور 20افراد زخمی ہوگئے ۔ ریلوے ذرائع نے بتایا کہ آج صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آئے اس خوفناک حادثہ میں گرانائیٹ سے لدی تیزر فتار ٹرک کے ریلوے کراسنگ  پر تمام وارننگس کو نظرانداز کرتے ہوئے ریلوے گیٹ کو توڑتے ہوئے بنگلور ۔ ناندیڑ ایکسپریس کی بوگی سے ٹکرایا جس کے نتیجہ میں رائچور کرناٹک کی نمائندگی کرنے والے رکن اسمبلی کانگریس وینکٹیش نائیک جو ٹرین میں سفر کررہے تھے ہلاک ہوگئے ۔ مہلوکین میں تین ٹرین مسافرین بشمول رکن اسمبلی ‘ دو ریلوے مسافرین ‘ ایک اے سی کوچ میکانک ‘ ایک اٹنڈر شامل ہیں ۔ 20زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے ۔ یہ حادثہ صبح 2بجکر 20 منٹ پر ونگے پلی ۔ پیٹوکنڈہ اسٹیشن کے درمیان پیش آیا اور اس سے  ٹرین کی چار بوگیوں کو نقصان پہنچا ۔ ڈی آئی جی اننت پور کے ستیہ نارائنا کے مطابق ٹرک کلینر بھی مہلوکین میں شامل ہیں جبکہ ٹرک ڈرائیور کو مقام حادثہ سے فرار بتایا ہے ۔ انہوں نے حادثہ کی وجہ ٹرک کے بریک فیل ہوجانے کو بتایا تاہم کہا کہ حادثہ کی اصل وجہ تحقیقات کے بعد ہی سامنے آئے گی ۔ حیدرآباد سے ساڑھے تین سو کلومیٹر دور کرناٹک کی سرحد پر واقع اے پی ضلع اننت پور میں پیش آئے حادثہ میں ٹرین کی اے سی کوچ پوری طرح سے تباہ اور دیگر تین سلیپر کوچ پٹری سے اتر گئے ۔

TOPPOPULARRECENT