Wednesday , May 24 2017
Home / شہر کی خبریں / انوارالعلوم کالج میں فارما ڈی کے طلبہ کا ہیلتھ بیداری کیمپ

انوارالعلوم کالج میں فارما ڈی کے طلبہ کا ہیلتھ بیداری کیمپ

خواتین کو بیماریوں سے روک تھام پر زور، ڈاکٹر احمد بیگ و دیگر کا خطاب
حیدرآباد 8 فروری (دکن نیوز) انوارالعلوم کالج آف فارمیسی کے ڈپارٹمنٹ آف فارم ڈی کی جانب سے کالج ہذا میں ہیلتھ بیداری کیمپ برائے ذیابیطس اور بلڈ پریشر منعقد کیا گیا۔ کیمپ کا افتتاح ڈاکٹر احمد بیگ ڈائرکٹر انوارالعلوم گروپ آف انسٹی ٹیوشنس نے کیا۔ ڈاکٹر سید صفی اللہ غوری، ڈاکٹر صوبیا نور، ڈاکٹر اسماء خان وائس پرنسپل، ڈاکٹر امان اللہ پٹھان، ڈاکٹر سوجالا، ڈاکٹر امۃ الرحیم، سدرشن گوڑ، سواتھی وکاس، ڈاکٹر سید صفی اللہ غوری نے بتایا کہ سوسانٹی بور بلڈ پریشر اور ذیابیطس کی بڑھتی ہوئی بیماریوں کے سبب کئی لوگ پریشان ہیں جس کے لئے احتیاط لازمی ہے۔ اس احتیاط کو روبہ عمل لانے کے لئے مرد، خواتین اور نوجوانوں کو مختلف تجاویز و مشورے دیئے۔ ڈاکٹر اسماء خان نے بتایا کہ خواتین میں کینسر، انیما، ملیریا، پرلیٹ کینسر، سوائن فلو اور دوسری بیماریوں کے تدارک و روک تھام کے لئے کیمپ کے ذریعہ رہبری و رہنمائی کی گئی۔ کیمپ میں 300 سے زائد مریضوں کی کونسلنگ کی گئی۔ خواجہ سعیدالدین گرین کراس جنرل سکریٹری، صحافی محمد نصراللہ خان، معاذ، یوسف، ربیحہ اثناء انصاری، سارہ نکہت، فہد عمار اور دوسرے طلباء و طالبات موجود تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT