Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / انوارالعلوم کالج میں کالج فیسٹ کا انعقاد

انوارالعلوم کالج میں کالج فیسٹ کا انعقاد

حیدرآباد 14 فروری (پریس نوٹ) انوارالعلوم کالج ملے پلی میں تین روزہ 9 تا 11 فروری کالج فیسٹ کے عنوان سے پروگرام منعقد کیا گیا جس کا افتتاح پرنسپل جناب مظہرالدین فاروقی نے کیا۔ پروگرام کے پہلے دن مہندی ڈیزائننگ اور پینٹنگ، بیسٹ ڈریس اور فلاور میکنگ، دوسرے دن فوڈ فیسٹ اور تیسرے اور آخری دن اسپورٹس میں رننگ، تھرو بال، میوزیکل چیر، کرکٹ کے علاوہ تقسیم اسناد وائس پرنسپل جناب احمد نے تقسیم کئے۔ سہ روزہ کالج فیسٹ کے انعقاد میں مینجمنٹ کا مالی تعاون اور حوصلہ افزائی سے پروگرام کامیابیوں سے ہمکنار ہوا۔ ان پروگرامس میں طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ اس کالج فیسٹ کی نگرانی میجر اور این سی سی آفیسر سلطانہ خان اور شعبہ کامرس سے متعلق مسرز نازنین صبا قادری اور مس ہزنبرا قادری نے اہم حصہ ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT