Sunday , October 22 2017
Home / شہر کی خبریں / انوارالعلوم کالج کو کمشنریٹ آف کالجیٹ ایجوکیشن کی اکیڈیمک آڈٹ میں ’ اے ‘ گریڈ

انوارالعلوم کالج کو کمشنریٹ آف کالجیٹ ایجوکیشن کی اکیڈیمک آڈٹ میں ’ اے ‘ گریڈ

حیدرآباد ۔ 13 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : انوارالعلوم کالج کو کمشنریٹ آف کالجیٹ ایجوکیشن ، حکومت تلنگانہ کی حالیہ اکیڈیمک آڈٹ میں ’ اے ‘ گریڈ ایوارڈ دیا گیا ہے ۔ اس کالج کے تعلیمی اور انفراسٹرکچر پہلوؤں بشمول تدریس ، نتائج ، فیڈ بیاک ، لینگویج لیبارٹری ، سائنس لیبارٹریز ، ریسرچ سرگرمیوں ، ریسرچ سہولتوں ، کنسلٹنسی ، ویمنس امپاورمنٹ ، پراجکٹ ورک ، لائبریری ، لیڈر شپ ، این سی سی ، این ایس ایس ایکسٹنشن اور اسپورٹس سرگرمیوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے یہ ایوارڈ دیا گیا ۔ انوارالعلوم کالج ریاست تلنگانہ میں ایک بڑا اقلیتی ادارہ ہے اور طلبہ کی تعداد کے لحاظ سے یہ سب سے بڑا تعلیمی ادارہ ہے اور چھ دہوں سے زائد کی تاریخ رکھتا ہے ۔ اس ادارہ کے عثمانیہ یونیورسٹی سے ملحقہ کالجس میں بیرونی طلبہ کی بڑی تعداد بھی تعلیم حاصل کرتی ہے ۔ نواب شاہ عالم خاں انوارالعلوم ایجوکیشنل اسوسی ایشن کے چیرمین ہیں اور نواب محبوب عالم خاں اعزازی سکریٹری ہیں ۔ انوارالعلوم کالج کے پرنسپل نے ایک پریس نوٹ میں یہ بات بتائی ۔۔

 

TOPPOPULARRECENT